Shiddat E Talab Romantic Novel By Suneha Rauf Episode 10
Shiddat E Talab Romantic Novel By Suneha Rauf Episode 10
"تبریز شاہ اس وقت آپ میرے منہ مت لگیں مجھے اپنے گھر واپس جانا ہے۔۔۔"
"یہ تمہارا گھر ہے۔۔۔۔۔۔"وہ اس کے نزدیک آتا فاصلے پر کھڑا ہو گیا۔
"یہ میرا گھر تھا ہی نہیں کبھی نا آج، نہ کل۔۔۔اس سے پہلے کہ کوئی مجھے آ کر دھکے مار کر نکالے میں یہاں سے جانا چاہتی ہوں" وہ انسکیور ہو رہی تھی۔
"یہ تمہارا گھر ہے تمہارا ہی رہے گا۔۔۔۔باقی بحث صبح کریں گے ہم" وہ اس وقت بات کو ٹال رہا تھا کیونکہ اسوقت وہ بس سونا چاہتا تھا۔
وہ باہر نکل گئی تو وہ اپنی جگہ سے کھڑا ہوتا تن فن کرتا اس کے پیچھے آیا جو ٹی وی لاؤنج میں پہنچ چکی تھی۔
اس کا ہاتھ تھامتا زبردستی کمرے میں لے کر گیا اور بستر پر دھکا دیا۔
"ایک بار کی بکواس سمجھ میں نہیں آ رہی تمہارے۔۔۔۔۔۔نظر آ رہا ہے تھکا ہوا ہوں کچھ پل سکون کے چاہتا ہوں۔۔۔اس کے بعد سب بتادوں گا، ایک ہی بات بار بار دہرانے کا عادی نہیں ہوں میں ۔۔۔۔"
"اور میں ان سب کی عادی نہیں ہوں۔۔۔۔۔میں اپنے گھر کی عادی ہوں۔۔۔یہ میرا عارضی بسیرا تھا۔۔۔ایک سفر جو بیکار گیا۔۔۔۔"
"مطلب تم یہ کہنا چاہ رہی ہو کہ میرے ساتھ گزارہ تمہارا وقت بیکار گیا" وہ ایک گھٹنہ بیڈ پر اس کے نزدیک رکھتا اس پر جھکا تھا۔
"ہاں۔۔۔۔۔!"منت نے اسے دیکھتے کہا۔۔۔۔آج وہ ایک ہی بار خود کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی۔۔۔
وہ شخص اب صرف اس کا نہیں رہا تھا۔۔۔اس محبت اس رشتے میں شرک کیا تھا اس نے۔۔۔۔جس کی معافی نہیں تھی اس کے نزدیک۔
کل خود کی زات کو رلتے دیکھنے سے اچھا تھا آج وہ خود کے لیے کچھ کرتی ۔۔۔
تبریز شاہ اٹھا دروازے کو ٹھا کی آواز سے بند کرتا بتیاں بجھاتا اس کی طرف آیا۔۔۔
اس کے تیور دیکھتے وہ رک گئی تھی اپنی جگہ سے اٹھتی کے وہ واپس اس پر جھکتا اس کے تمام راستے بند کر گیا تھا۔
تبریز شاہ نے دو لمحے ہلکی روشنی میں اس کے چہرے کو دیکھا اور پھر نرمی سے اپنے ہاتھوں کے ہالے میں اس کا چہرہ تھامتے اس پر جھکا۔
لیکن وہ سرعت سے اپنا سر بائیں طرف موڑ گئی تھی۔۔۔یہی اس کی سب سے بڑی غلطی ہوئی تھی۔
اب وہ اسکی گردن پر جھکا اپنی وحشت اس میں انڈیل رہا تھا۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک پرکلک کریں 👇👇👇