Magical Stone (Talismi Yaqoot) By Isha Gill 2nd Last Episode
Magical Stone (Talismi Yaqoot) By Isha Gill 2nd Last Episode
افگن نے دونوں انگوٹھوں کی پوروں میں اس کے بہتے آنسوؤں کو چنا اور ہونٹ اس کے چہرے کے قریب لایا تو وه دو قدم پیچھے ہٹی۔بےاختیار وه مسکرا اٹھا اور ہاتھ بڑھا کر بازو سے پکڑ کر اسے خود سے قریب کیا اور ہونٹ پھر سے قریب لاتے ہوئے اس کی دونوں آنکھوں پہ ان کے لمس کو قید کر دیا۔زنجبیل کا دل ایک دم زوروں سے دھڑکا اور اب جا کر اسے احساس ہوا کہ وه جذباتی پن میں کیا کر گئی ہے۔
وه کب سے افگن سے لپٹی رو رہی تھی یوں صحن کے بیچ و بیچ وه بھی اس حالت میں یعنی بھیگے وجود کے ساتھ یہ جان کر وه اپنی جگہ شرمندگی میں گھری رہ گئی جبکہ افگن اس کے مزید قریب آچکا تھا۔اب کہ وه ہونٹ اس کے کانوں کے قریب لایا تو زنجبیل کو لگا وه اپنی جگہ کھڑی نہیں ہو پاۓ گی۔افگن کا یہ دیوانہ پن سا انداز اس نے پہلے کہاں دیکھا تھا بھلا۔
وه اس کے اتنا قریب تھا کہ اس کے جسم سے اٹھنے والی خوشبو اسے مدہوش کر رہی تھی اور اس خوشبو کو وه پہلے اپنے جذباتی پن میں فراموش کر چکی تھی۔افگن نے دونوں ہاتھ اس کے کندھوں پہ رکھے اور اپنا گال اس کے گال سے جوڑتے ہوئے اس کے کان کے قریب ہوتا بولا۔
"افسوس زنجبیل۔۔۔۔ایک عدد شوہر کے ہوتے ہوئے بھی کسی غیر کی بانہوں میں سمائی تھی۔۔۔چچ چچ یہ تمہیں زیب نہیں دیتا۔۔۔"۔
اس نے اتنا قریب آکر کہا بھی تو کیا۔زنجبیل جو آنکھیں بند کیے اس کی سانسوں کو اپنی گردن پہ محسوس کرتی کھو سی گئی تھی ایک دم ہوش میں آئی اور حیرت و بےیقینی سے اسے تکنے لگی۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک پرکلک کریں 👇👇👇