Magical Stone (Talismi Yaqoot) By Isha Gill Episode 18
Magical Stone (Talismi Yaqoot) By Isha Gill Episode 18
وه رو پڑا تھا کسی چھوٹے بچے کی طرح اور روتے روتے بےاختیار زنجبیل کے سینے سے لگ چکا تھا۔زنجبیل تو اپنی جگہ پتھر ہی بن گئی۔افگن کسی چھوٹے بچے کی طرح اس سے لپٹ جو چکا تھا دوسرا یہ کہ اس نے آج پہلی بار اسے یوں روتے دیکھا تھا۔زنجبیل کو لگا اسے اس طرح روتا دیکھ اس کا اپنا دل پھٹ جاۓ گا۔
"ابھی تو میں نے ان سے جی بھر کر باتیں بھی نہ کی تھیں انھیں جی بھر کر دیکھا بھی نہیں تھا۔۔۔۔ان کے محبت بھرے لمس کو خود پہ ٹھیک سے محسوس بھی نہ کیا تھا کہ ان کا بلاوا آگیا۔۔۔۔۔کیسے چپ چاپ خاموشی سے وه چلے گئے۔۔۔اپنے بیٹے کے ساتھ کچھ وقت اور بیتا لیتے۔سکوں کے کچھ پل اور میسر آجاتے ہم دونوں کو مگر۔۔۔۔"۔
مگر سے آگے شائد اس کے پاس الفاظ ختم ہو گئے تھے۔مسلسل بہتے زنجبیل کے آنسو افگن کے بالوں اور شرٹ میں گھلتے جا رہے تھے۔وه دھیرے دھیرے اس کے بالوں کو سہلاتی اسے صبر کرنے کا کہہ رہی تھی تسلی دے رہی تھی جن کا اس وقت کوئی فائدہ نہ تھا۔
"تمہیں خود کو سنبهالنا ہو گا افگن۔تائی اماں کی حالت دیکھی ہے ناں تم نے۔وه تایا سائیں کے جانے کی تکلیف تو سہیں گی ساتھ تمہاری بھی سہنی پڑے گی کیونکہ انھیں یہی سوچ آتی رہے گی کہ باقی بیٹے تو باپ کے ساتھ ہی تھے مگر تم سالوں ان سے دور رہے اور جیسے ہی آئے تایا سائیں چل بسے۔لیکن اگر تم خود تسلیوں کے محتاج بننے کی بجاۓ انھیں حوصلہ دو گے تو انھیں جلد صبر آجاۓ گا"۔
اسے خود سے الگ کیے اس کے چہرے کو اپنے دونوں ہاتھوں میں سموئے وه بولی۔
"تم سمجھ رہے ہو ناں افگن کہ میں کیا کہہ رہی ہوں"۔
ایک بار پھر اس نے افگن کو مخاطب کیا تو وه جو دل و جان سے اسے ہی سن رہا تھا سر ہلانے لگا۔
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک پرکلک کریں 👇👇👇